(24 نیوز)کراچی میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی بندش شروع ہو گئی ہے۔تاہم کچھ دیر بعد گلشن اقبال اورایف بی ایریا ،ملیر کینٹ اور آس پاس کے علاقوں میں بھی بجلی بحال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام شدید متاثر ہو گیا،کرا چی کے علاقوں فیڈرل بی ایریا بلاک یاسین آباد ،گشن بلاک 13 ڈی،گلشن اقبال بلاک 14 ,15 اور 16 میں بھی بجلی کی بندش رہی۔کراچی میں ملیر شاہ فیصل اور ائیر پورٹ کے قریب کے علاقے میں بھی بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی تھی ،کے الیکٹرک کے ایکسٹرا ہائی ٹینشن پر لائن ٹرپ کر گئی،جس کے باعث شہر کےمختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق کراچی شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے،کراچی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بھی بجلی کی اچانک بندش ،بیک اپ جنریٹرز نے کام نہیں کیا ،جنریٹر وقت پر نہ چلنے پر کراچی ائیر پورٹ کچھ دیر کے لئے اندھیرے میں ڈوب گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
ذرئع کے مطابق تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے جناح ٹرمینل کا الیکٹرک سسٹم متاثر ہو گیا تھا ،جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے مختلف مقامات کی بجلی بند ہوگی ،اندرون ملک روانگی لائونج کے علاوہ دیگر بلڈنگ کی لائٹ متاثر جبکہ کے الیکٹرک کی بجلی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے ،گرد آلود اور تیز ہوائوں کی وجہ سے بجلی سپلائی کا سسٹم متاثربھی ہوا ہے، جناح ٹرمینل کا اسٹینڈ بائی جنریٹر سسٹم میں بھی خرابی ہوئی ہے،ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیمیں کام کر رہی ہیں ،کچھ دیر کے لیے ائیرپورٹ کی بھی بند ہوئی تھی ۔