اسلام آباد میں پمپ پر گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ ، شیل کمپنی کا موقف بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیٹرول پمپ پر گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعہ پر شیل کمپنی بھی میدان میں آ گئی ،شیل کمپنی نے ضلعی انتظامیہ سے پمپ آپریشن کو مستقل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف 7 اسلام آباد میں ایک پٹرول سٹیشن پر کار میں گیس ٹینکی پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ترجمان شیل پاکستان نے کہاکہ کمپنی نے ایک سال قبل اس پیٹرول سٹیشن سے علیحدگی کر لی تھی، اس کی وجہ اس سائٹ کے کام کرنے کے طریقے پر حفاظتی خدشات تھے،لہذا یہ ایک غیر لائسنس یافتہ سائٹ ہے، اور ہم حکام سے اس آپریشن کو فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ شیل پاکستان لمیٹڈ کیلئے ہمارے لوگوں، صارفین اور کمیونٹیز کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی ؟طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی