(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فرائض سے غفلت پرڈپٹی کمشنر نارووال کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نارووال میں ریپ کیس کا واقعہ پیش آیا، ڈپٹی کمشنر نارووال واضح ہدایات کے باوجود موقع پر نہ پہنچے ،ڈپٹی کمشنر نارووال بغیر اجازت سٹیشن بھی چھوڑ کر کسی دوسرے شہر موجود تھے ، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے فرائض سے غفلت پرڈپٹی کمشنر نارووال کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کا ایسا رویہ نا قابل برداشت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا, طیارے میں کون کون سوار تھا؟ بڑی خبر آگئی