زینب عباس کے بعد بھارتی وکیل نے محمد رضوان کو نشانے پر لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والا ہندو انتہا پسند وکیل اب محمد رضوان کیخلاف سرگرم ہوگیا۔
بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر محمد رضوان کے خلاف 6 اکتوبر 2023 کو نیدرلینڈز کیخلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں نماز ادا کرنے پر آئی سی سی کو شکایت درج کرادی۔
شکایت کی کاپی آئی سی سی ایتھکس کمیٹی، بی سی سی آئی اور پی سی بی کو بھی بھیجی گئی ہے۔ بھارت میں ورلڈ کپ کے آغاز کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب محمد رضوان کیخلاف شکایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا سے شاندار کامیابی کو غزہ کے نام کرنے پر بھارتیوں نے محمد رضوان کیخلاف آئی سی سی سے رجوع کیا تھا۔
keeping the spirit of sports alive, Advocate Vineet Jindal filed complaint against Mohammed Rizwan, Wicket keeper and batsman of the Pakistan Cricket team for offering “namaz” during Cricket match on 6th Oct’2023 with International Cricket Council.
— Adv.Vineet Jindal (@vineetJindal19) October 14, 2023
Copy of the complaint also… pic.twitter.com/pugqIjHgev
آئی سی سی نے بھارتی شکایات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق رضوان کی ٹوئٹ ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور یہ انکا انفرادی معاملہ ہے۔
انتہاپسند ہندو وکیل ونیت جندال نے آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کو اپنی شکایت میں کہا کہ محمد رضوان نے 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں پانی کے وقفہ کے دوران اسٹیڈیم میں نماز ادا کی تھی، انکا یہ عمل کھیل کی روح کے خلاف ہے جبکہ غزہ کے حق میں دیا گیا بیان اُن کے مذہبی اور سیاسی نظریہ کی مزید تصدیق کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
بھارتی وکیل کا مزید کہنا تھا کہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں بھی محمد رضوان نے گراؤنڈ میں نماز ادا کی تھی جس پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا تھا کہ مجھے رضوان کا یہ عمل سب سے زیادہ پسند آیا کہ اُس نے گراؤنڈ میں ہندوؤں کے سامنے نماز ادا کی۔ بھارتی وکیل کے مطابق 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں بھی محمد رضوان نے گراؤنڈ میں نماز ادا کی تھی جس پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا تھا کہ مجھے رضوان کا یہ عمل سب سے زیادہ پسند آیا کہ اُس نے گراؤنڈ میں ہندوؤں کے سامنے نماز ادا کی۔
یاد رہے کہ اسی ہندو انتہاپسند وکیل ونیت جندال نے اس سے قبل پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کیخلاف پروپیگنڈہ کیا تھا جس پر وہ اپنی جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے اچانک بھارت چھوڑ کر دبئی چلی گئی تھیں۔