ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی،ریٹ مزید گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک کے بعداوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
انٹربینک میں ڈالر مزید 82 پیسے سستا ہوگیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر 277.62 روپے سے گر 276.80 روپے تک گرگیا ہے۔
یاد رہے کہ پانچ ہفتوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 30.30 روپے سستا ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار بھی کم ہو جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔ رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر 4 روپے 10 پیسے جبکہ ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آگیا۔