اسرائیل کی غزہ پر حملے کی تیاری، بارشیں رکاوٹ بننے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو شمالی غزہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دینے کے بعد متوقع حملے کی تیاری جاری ہے تاہم غزہ میں جاری بارشوں کا سلسلہ ان حملوں میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ میں رات گئے تیز بارش ہوئی، بارش کا یہ سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ غزہ کے شہریوں کو اس وقت پانی کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
God has sent heavy rain onto Gaza & surrounding regions. This act has delayed the assault on civilians in Gaza & civilians get a refresh of water since Israel shut off all water.
— Chief Trumpster (@ChiefTrumpster) October 15, 2023
God Is Great! ???? #GazaGenocide
pic.twitter.com/liHpFGKbpi
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘دی وال اسٹریٹ جرنل’ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حماس کے عسکریت پسندوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنانے پر غزہ کے رہائشیوں کو انخلا کے احکامات دیے گئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹے کے اندر تمام 11 لاکھ فلسطینیوں کو شمالی غزہ چھوڑ کر جنوبی غزہ جانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے متوقع زمینی حملے سے قبل اسرائیلی ٹینک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے اور پھر کچھ دیر بعد واپس چلے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت بھی اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب فوجی، ٹینک اور دیگر سازوسامان جمع کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر حملے کا امکان ہے۔
Heavy rain in Gaza ???? pic.twitter.com/vO5l1gW0ZJ
— Muhammad Smiry ???????? (@MuhammadSmiry) October 16, 2023
اسرائیلی رہنماؤں کی طرف سے بھی یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ حملہ ہونے والا ہے اور وہ کئی دنوں سے لوگوں کو غزہ کے شمالی حصے سے نقل مکانی کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں۔
????JUST IN: The Israeli ground offensive into Gaza will be delayed by a few days due to heavy rain and clouds.
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) October 15, 2023
Source: New York Times pic.twitter.com/IHKQELUJoF
دوسری طرف حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا، کوئی فلسطینی بھی مصر ہجرت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصر ہمارا مسلم برادر ملک ہے اور مصری ہمارے بھائی ہیں لیکن مصر نقل مکانی کرنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔