رضوان کی پویلین واپسی پر بھارتیوں کی نعرے بازی، وکٹ کیپر نے کرارا جواب دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے آؤٹ ہونے ہو کر پویلین لوٹنے پر بھارتی شائقین کی جانب سے خوب نعرے بازی کی گئی جس پر بلے باز نے جواب میں پیغام جاری کر دیا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچ ہمیشہ سے ہی دنیا بھر میں مقبول رہا ہے،میچ میں کھلاڑیوں کے جلووں کے ساتھ ساتھ شائقین، تجزیہ کاروں، سابق کرکٹرز، اداکاروں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے ہمیشہ سے ہی کچھ نہ کچھ ایسا کیا جاتا ہے کہ یہ میچ سرخیوں میں بنا رہتا ہے۔ کبھی میدان میں ہونے والی تکرار موضوعِ بحث بنتی ہے تو کبھی میدان میں پیش آنے واقعات کسی نئی بحث کو جنم دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست پر شدید تنقید، بابر اور رضوان نے بڑا قدم اٹھا لیا
ایسا ہی کچھ بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے بارہویں مقابلے میں راویتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوئے، بھارتی ٹیم نے عمدہ کارگردگی دیکھاتے ہوئے بڑا مقابلہ اپنے نام کیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا ون ڈے کپ میں بھارت کو شکست دینے کا خواب ایک بار پھر سے خواب ہی رہا۔
میچ کے دوران آؤٹ ہو کر پویلین واپس جاتے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پر میدان میں آئے بھارتی شائقین کی جانب سے شدید تنقید کرتے ہوئے نعرے بازی کی، رضوان جب باؤنڈری لائن عبور کر کے پویلین میں جانے کیلئے سیڑیاں چڑھ رہے تھے تو بھارتی شائقین کی جانب سے ’’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔
بھارتی انتہا پسند شائقین کی جانب سے یہ انتہا پسندانہ ردِ عمل محمد رضوان کی جانب سے نیدر لینڈز کے خلاف میچ کے دوران میدان میں نماز ادا کرنے اور سری لنکا کے خلاف ریکارڈ جیت کو مظلوم فلسطینیوں کے نام کرنے پر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ، اروشی روٹیلا کا بھاری نقصان، مداحوں سے مدد مانگ لی
پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز نے بھی بھارتی شائقین کی اس انتہا پسندانہ حرکت کا جواب دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر رضوان نے بھارتی شائقین کی جانب سے لگائے جانے والوں نعروں کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جواب میں لکھا کہ ’’وہ سوچتے ہیں کہ مجھے پرواہ ہے‘‘۔
They think I care ????????????#INDvsPAK https://t.co/dLhOLboBqG
— Muhammad Rizwan (@iMRizwaanPak) October 14, 2023
محمد رضوان کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا ہے، دنیا بھر سے شائقین رضوان کے حق اور میں خلاف اپنے اپنے جذبات اور سوچ کی عکاسی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت سے پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام پرکمنٹس کا سلسلہ جاری ہے، تنقید کرنے والے بھارتیوں نےکھلاڑیوں کے انسٹاگرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایاجس پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کردیا ہے۔