شہری سے 3 کروڑ تاوان مانگنے پر ایف آئی اے افسران معطل، مقدمہ درج

Oct 16, 2023 | 12:47:PM

(عرفان ملک)  ایف آئی اے کی جانب سے شہری کو اغوا کر کے 3 کروڑ تاوان لینے کا معاملہ سامنا آیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی اے نے اغوا کار انسپکٹر سمیت 5 افسران کے خلاف مقدمہ درج لیا۔

ملزمان میں انسپکٹروقاص، فخرعباس، سب انسپکٹرنبیل حسین، مصدق عظیم سمیت پرائیویٹ افراد حمزہ، پیرسجواراور ملک عابد شامل ہیں۔

متن کے مطابق شہری کو بغیر کیس کے یرغمال بنا کرحبس بے جامیں رکھ کر3 کروڑ تاوان لیا گیا۔ ایف آئی اے افسران شہری ماجد کو 2 روز تک یرغمال بنا کر لاہور میں گھماتے رہے۔

مزید پڑھیں:  فیول کی عدم دستیابی، پی آئی اے انٹرنیشنل فلائٹس مشکلات کا شکار

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈی جی ایف آئی اے کے احکامات پر تمام افسران کو معطل کیا جا چکا ہے۔ مبینہ اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی تھی۔

مقدمہ میں ملوث بااثر افسران کو سابق وزیر اعجاز شاہ کی سرپرستی حاصل رہی، مقدمہ درج ہونے کےبعد بااثرافسران  کے خوف سے مدعی مقدمہ منظرعام سےغائب ہے۔

مزیدخبریں