(شاہد سیپرا)بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے لیسکو میں بلوں کی ریکوری کی شرح کم ہونا شروع ہو گئی ہے ۔
دستاویزات کے مطابق اضافے سے ستمبر میں صارفین نے 5 ارب بلوں کی مد میں ادائیگی نہیں کی، ماہ ستمبر میں ریکوری مہم کے باوجود لیسکو کی ریکوری 100فیصد سے کم ہو گئی
گزشتہ ماہ واجبات کی وصولی کی شرح 95.5 فیصد تک ریکارڈ،لیسکو نے ستمبر میں 106 ارب روپے کی صارفین کو بلنگ کی، صارفین کیجانب سےادائیگی2۔ 102 ارب روپے کی گئی،لیسکو نے بلوں کی ادائیگی نہ کرنیوالے صارفین کے کنکشن منقطع کردیئےریکوری مہم کےنتائج کومرتب کرنےکیلئےکمپنی نےنادہندگان کےکنکشن منقطع کئے۔
یہ بھی پڑھیں؛فیول کی عدم دستیابی، پی آئی اے انٹرنیشنل فلائٹس مشکلات کا شکار