6 سالہ مسلمان بچے کا قتل، جمائما گولڈ اسمتھ کا شدید  ردعمل

Oct 16, 2023 | 13:01:PM

(ویب ڈیسک)   سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 6 سالہ امریکی بچے کا بے دردی سے قتل پر شدید  افسوس کرتے ہوئے  تعزیتی بیان جاری کردیا۔

گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع میں امریکی ریاست الینوائے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیاجہاں  71 سالہ  دہشت گرد مالک مکان نے 6 سالہ مسلمان بچے کو چاقو سے 26 وار کرکے موت  کی نیند سلا دیا گیا جبکہ ماں شدید زخمی ہے۔

افسوس ناک واقعے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر کمسن ودیہ الفیوم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ جاری کردی۔

فلم پروڈیوسر نے اس سنگین صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ  'ایک 6 سالہ مسلمان امریکی لڑکے کو امریکہ میں 'مسلمان ہونے اور حماس اور اسرائیلیوں کے درمیان جاری مشرق وسطیٰ کے تنازعے کی وجہ سے' چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔'

جمائما نے مزید لکھا کہ '6 سالہ وڈیا کو امریکہ میں اس لیے قتل کر دیا گیا کیونکہ وہ مسلمان تھا،اس جاری وحشت کی وجہ سے مزید کتنے معصوموں کو مرنا ہوگا؟'

مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطین تنازع، امریکا میں 6 سالہ مسلمان بچہ قتل

واضح رہے کہ کونسل ان امریکن اسلامک ریلیشنز نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ 'ہم یہ جان کر حیران اور پریشان ہیں کہ شکاگو میں ایک مکان مالک نے مسلم اور فلسطین مخالف خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک مسلمان خاندان کے اپارٹمنٹ میں گھس کر ان پر چاقو سے حملہ کر دیا، ماں کو زخمی کر دیا اور اس کے 6 سالہ بیٹے ودیہ کو قتل کر دیا۔'

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ،'سیاست دانوں، میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلائی جانے والی اسلامو فوبک بیان بازی اور فلسطینی مخالف نسل پرستی کو روکنا چاہیے'۔

مزیدخبریں