نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی برطانوی پارلیمنٹ رکن خالد محمود سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دور نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے برطانوی پارلیمنٹ رکن خالد محمود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ ترقی وخوشحالی کے مضبوط پارٹنر ہیں۔ سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرول سستا، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کر دی
برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے کام سے نام پیدا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں۔ مختصر عرصے میں محسن نقوی نے کئی برس کا کام کیا ہے۔