(اشرف خان) روپے کی جانب سے ڈالر کی مسلسل دھلائی کے باعث سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستاہوکر 1923 ڈالر فی اونس تک گرگیا جبکہ پاکستان میں سونے قیمت میں فی تولہ 1900 روپے کمی واقع ہوئی ہے، ڈالر کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے، یکم ستمبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 ہزار سے زائد کی کمی ہوئی ہے ، پاکستان میں سونا اس وقت 2 لاکھ 100 روپے فی تولہ پر ٹریڈ ہو رہا ہے ،دس گرام سونا 1629 روپے سستا ہو کر قیمت 1 لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 2500 روپے پر ہی برقرار۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کی عوام کو ایک اور خوشخبری سنانے کی تیاری