بچے کی جان بچانے کیلئے فلسطینی ماں کی ننگے پاؤں ہجرت ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) غزہ میں صحافی نے اسرائیلی ظلم و ستم سے بچ کر آنے والی خاتون کو اپنے جوتے دے دیا، اس دلکش منظر کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
غزہ پر مسلسل آگ اور بارود کی بارش،انبیاء کی پاک سرزمین لہولہو،صہیونی فورسز کی بمباری میں شہدا کی تعداد3ہزارسے تجاوز کرگئی،نو ہزار سے زائد زخمی، غزہ کے اسپتال شہدا اور زخمیوں سے بھر گئے، بمباری کےباعث 4 لاکھ فلسطینیوں نے غزہ چھوڑدیا، ایسے میں ایک صحافی نے غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک ماں کو اپنے جوتے دیے جو اسرائیلی ظلم و ستم سے ننگے پاؤں بچ کر آ رہی تھی، اس دلکش منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صحافی کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کو سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل کو الٹی میٹم
A journalist gave his shoes to a mother From Gaza who escaped barefoot from Israeli persecution.pic.twitter.com/qmRSinyACI#Gazagenocide #غزة_الآن #طوفان_الاقصى_ ( Babar Shadab )
— Babar Khan Niazi ???????? (@Akhanmevric) October 14, 2023
اسرائیل اور حماس میں جاری کشیدگی آج روز میں داخل ہو گئی ہے، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹے کے اندر تمام 11 لاکھ فلسطینیوں کو شمالی غزہ چھوڑ کر جنوبی غزہ جانے کا الٹی میٹم دیا تھا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے متوقع زمینی حملے سے قبل اسرائیلی ٹینک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے اور پھر کچھ دیر بعد واپس چلے گئے، اس وقت بھی اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب فوجی، ٹینک اور دیگر سازوسامان جمع کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر حملے کا امکان ہے، اسرائیلی فوج کا غزہ پربری، فضائی اوربحری تینوں راستوں سے جلد حملہ کرنے کا اعلان،امریکا نے ایف 15 طیارے بھی مشرق وسطیٰ پہنچا دیئے ۔
دوسری طرف حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا، کوئی فلسطینی بھی مصر ہجرت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصر ہمارا مسلم برادر ملک ہے اور مصری ہمارے بھائی ہیں لیکن مصر نقل مکانی کرنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔