لوگوں کی وجہ سےبرقع پہن لیا، کیا ڈرامہ ہے ججز حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ماہرہ خان کی لاجواب ایکٹنگ، کیا ڈرامہ ہے میں ججز نے ڈرامہ "رضیہ" پر دلچسب اور مزے مزے کے تبصرے پیش کیے.
کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔
ڈرامہ "رضیہ" پر تبصرے پیش کرتے ہوئے روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ پہلے سائیکل بند ہوئی پھربوٹی اس سے اچھی والی لے لی گئی، پھر اس کی پڑھائی ختم ہوگئی، اس کے بعد اس نے خود برقع پہن لیا ، اس کو کسی نے نہیں کہا لیکن اس کو محسوس ہوا کہ وہ لوگ ہیں برے جو باہر ہیں اور مجھے برقع پہننا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لائن جو سائیکل سے پہلے آئی تھی، ہوگئی تسلی،10 سال کی بچی کو آپ نے اپنے جنڈر سے نفرت کروا دی۔روبینہ اشرف نے کہا کہ میں اس کو ریٹ کرتی ہوں 10 میں سے 9 نمبر ، جس پر دوسری جانب سے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ روبینہ اشرف کا 9 نمبر 10 سے کم نہیں۔
پچھلی قسط میں نادیہ خان کا تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈرامے نے مجھے ہلا دیا ہے، ماہرہ نے اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے.سب سے بہترین سین تیسری قسط میں وہ تھا جب منو کی انٹری ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مزا آگیا اور پیچھے گانے کے بجائے انھوں نے خبر نامہ چلا دیا اور دوسری طرف منو صاحب تیار ہو رہے ہیں اور جو اس نے کاروبار کیا ہے ٹوتھپکس کا۔