12 ہزار افغانیوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) جعلی رہائش کے بعد افغانیوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ جاری ، بیرون ملک بھی پہنچ گئے ، وزارت داخلہ کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشاف ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں افغان باشندوں کو جعلی طریقے سے فیملی ٹری میں شامل کیے جانے کے بعد اب جعلی پاسپورٹ بھی جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، افغان باشندے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ممالک بھی پہنچ گئے ، وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ، 12 ہزار 96 پاسپورٹس صرف سعودیہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ کو موصول ہوئے ،تحقیقاتی کمیٹی جعلی پاسپورٹس بنانے والے ذمہ داروں کا تعین کرے گی ،جعلی پاسپورٹ پر سعودیہ جانے والے افراد کی معاونت کرنے والے کا بھی پتہ لگایا جائے گا
نادار، پاسپورٹ آفس ،ایف آئی اے کے ملوث افسران اور ملازمین کی بھی کھوج کی جائے گی ،کمیٹی 15 دنوں میں اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔
سعودی عرب نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغانیوں کی تفصیلات حکومت پاکستان کو دی تھیں، وزارت داخلہ نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ان افراد کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکاروں کی کرتار پور آمد