(شعیب مختار)عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رابطے تیز ہو گئے ،کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ ہواہے،دونوں رہنماو¿ں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جمعہ کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی،جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کے موقف کی حمایت اور ریلی شرکت کی یقین دہانی کروائی ،ایم کیو ایم کی جانب سے آئندہ آنے والے دنوں میں مزید سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فرخ حبیب کے بعد ایک اور رہنما تحریک انصاف کو الوداع کہہ گئے