کراچی؛ دستی بم حملے میں زخمی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی 

Oct 16, 2023 | 23:17:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم حملے میں زخمی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق لیاری بہار کالونی میں دستی بم سے حملہ کیا گیا،دستی بم حملے میں 2 راہگیر خواتین اور ایک بچی زخمی ہوئے،زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
علاقہ پولیس نے بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیا،سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع سے کوئی ہینڈ گرنیڈ کے ٹکڑے یا سلنڈر کے ٹکڑے نہیں ملے،شٹروں میں چھروں کے نشانات ہیں،بی ڈی ٹیم دھماکہ کی نوعیت کلیر کرے گی،زخمیوں میں سے رضیہ نامی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فرخ حبیب کے بعد ایک اور رہنما تحریک انصاف کو الوداع کہہ گئے

مزیدخبریں