(24 نیوز)پاکستان نے غزہ میں امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے تناظر میں، گنجان آباد غزہ کے پہلے سے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے،غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھوں کو کم کرنے کیلئے فوری طور پر انسانی بنیادوں پرامداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں،مصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کےساتھ رابطے میں ہیں ، امدادی سامان کی ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: فرخ حبیب کے بعد ایک اور رہنما تحریک انصاف کو الوداع کہہ گئے