شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،ایرانی وزیر معدنیات پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس) شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں سربراہان اجلاس کی میزبانی اس وقت پاکستان کر رہا ہے جس میں شرکت کیلئے ایران کے اول نائب صدر کی جگہ وزیر معدنیات محمد اتابک پاکستان پہنچے ہیں ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر معدنیات محمد اتابک کا طیارہ اسلام آباد لینڈ کر گیا،ایرانی وزیر ایس سی او سربراہان کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں،ایرانی وزیر کے ہمراہ ایک مختصر وفد بھی پاکستان پہنچا ہے, ایرانی وزیر معدنیات کی اعلی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں, ازبکستان کا وفد کل صبح اسلام آباد پہنچے گا۔