پیٹرول کی قیمت برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے مہنگا

Oct 16, 2024 | 00:25:AM
پیٹرول کی قیمت برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت کا پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ۔

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آج شب  12 بجے سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی جائے گی۔