بلاول بھٹو اورمولانا فضل الرحمان آج لاہور میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے

سربراہ مسلم لیگ ن نے انہیں عشائیہ پر مدعو کیا ہے جس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی

Oct 16, 2024 | 09:51:AM
بلاول بھٹو اورمولانا فضل الرحمان آج لاہور میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج لاہور پہنچیں گے ۔

دونوں رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو نواز شریف نے آج عشائیہ پر مدعو کیا ہے،عشائیہ میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔