اے این ایف کی کارروائیاں، 212 کلو منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار

Oct 16, 2024 | 10:17:AM
اے این ایف کی کارروائیاں، 212 کلو منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 9 مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق   اے این ایف  نے 9 مختلف کارروائیوں میں اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کی 212.74 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جبکہ 11 ملزمان کرفتار کرلئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق شکار پور سکھر میں یونیورسٹی کے قریب سے 141.6 کلو چرس برآمد کی گئی اور ایک  ملزم گرفتار کیا، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس اور 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی۔

اے این ایف کی سکھر میں کوریئر آفس میں تین کارروائیوں کے دوران 3 پارسلز سے 42 کلو چرس برآمد جبکہ تین ملزمان گرفتار ہوئے ،لاہور ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی جانے والے دو مسافروں سے 2.450 کلو آئس برآمد ہوئی ، لاہور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 28 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں اضافہ، عالمی بینک کا تحفظات کا اظہار

اس کے علاوہ  قصور میں نور مسجد کے قریب سے 20.400 کلو آئس برآمد، ہوئی جبکہ ایک ملزم گرفتار،  ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں دو ملزمان سے 5 کلو افیون برآمدہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان  نے  تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ  منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کا قیام اے این ایف کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔