پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج،تحریک انصاف کا شرکت سے انکار

جے یوآئی اورپیپلزپارٹی کے درمیان مسودے پر اتفاق،پارلیمنٹ کااجلاس بلانے کی سمری صدرکوارسال

Oct 16, 2024 | 10:23:AM

(24نیوز)پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔تاہم  تحریک انصاف نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

26 ویں آئینی ترمیم پر قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر کو بلانے کی سمری بھی صدرمملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام اورپاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے،اس حوالے سے بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹوزرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں  دونوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے،یہ ملاقات کئی گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کا آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے اوراس اتفاق رائے تک پہنچنے میں بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے،ہم چاہیں گے کہ نوازشریف کا بھی اتفاق رائے حاصل کیا جائے اور کوشش ہوگی کہ بل میں ایسا اتفاق رائے پیدا ہو کہ اسے متفقہ آئینی ترمیم سمجھا جائے، بلاول بھٹو زرداری سے سنجیدہ گفتگو ہوئی ہے۔

مزیدخبریں