عالیہ بھٹ نے ایک دماغی بیماری میں مبتلاہونے کاانکشاف کردیا
چیلنجز کے باوجود اداکاری اوربیٹی راہا کےساتھ وقت گزارکر سکون محسوس ہوتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ADHD یعنی توجہ مرکوز نہ کر پانے اور حد سے زیادہ فعال ہونے کے مسئلے کی تشخیص کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔
فلم "جِگرا" کی تشہیری مہم کے دوران عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ انہیں بچپن میں ہی یہ محسوس ہونا شروع ہو گیا تھا کہ وہ کلاس روم میں یا دوستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اکثر زون آؤٹ ہو جاتی ہیں،میں بچپن سے ہی زون آؤٹ ہو جاتی تھی، اور یہی وجہ بنی کہ میں نے سائیکولوجیکل ٹیسٹ کرایا اور مجھے ADHD کی تشخیص ہوئی۔
عالیہ بھٹ نے مزید کہاکہ جب میں نے اپنے دوستوں کو اس بارے میں بتایا تو وہ کہنے لگے ‘ہمیں پہلے سے ہی معلوم تھاکہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن میرے لیے یہ نیا انکشاف تھا۔
عالیہ بھٹ نے ADHD کے چیلنجز کے باوجود اپنی زندگی میں سکون کے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکاری کے دوران اوراپنی بیٹی راہا کے ساتھ وقت گزارنے میں انہیں سب سے زیادہ سکون محسوس ہوتا ہے،کیمرے کاسامنا کرتے ہوئے میں مکمل طور پر موجود رہتی ہوں اور اب راہا کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے میں سب سے زیادہ سکون میں ہوں، یہ دونوں لمحات میری زندگی میں سب سے زیادہ پر سکون ہیں۔
ذاتی انکشافات کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ اس وقت اپنی نئی فلم"جِگرا" کی پروموشن میں مصروف ہیں،ہدایت کار واسان بالا کی جانب سے بنائی گئی یہ فلم ایک بہن کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنے بھائی کو بچانے کے لیے ایک مشکل سفر پر نکلتی ہے۔