شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
دارالحکومت میں 30 ایڈیشنل ناکے لگا دیے گئے، جہاں پر 1287 افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، ناکوں کی نگرانی 4 ایس پی جبکہ 43 ڈی ایس پی کر رہے ہیں۔شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔
روسی وزیراعظم میخائل مشوستن اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان پہنچ گئے تھے، نور خان ایئر بیس پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے روسی وزیراعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کیے۔
ایران کے وزیر صنعت کان کنی و تجارت سید محمد اتابک بھی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے،آج علی الصبح ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر اویس لغاری نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔
ضرورپڑھیں:27 سال بعد بڑا عالمی اجلاس،8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات اسلام آباد جمع،وزیراعظم شہبازشریف خطاب کررہے ہیں
اجلاس کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے تناظر میں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان مملکت اور غیرملکی وفود کے استقبال کے لیے شہر بھر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں اور ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں سے سجایاگیا ہے۔