دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 125 رنز پر گرگئی
پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ،زیک کرالی کو نعمان خان اولی پوپ کو ساجد خان نے آؤٹ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
انگلینڈ کی دو وکٹیں گر چکی ہیں، زیک کرالی کو نعمان خان جبکہ اولی پوپ کو ساجد خان نے آؤٹ کیا،اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو پہلانقصان محمد رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گے جبکہ قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑاجوصرف دو رنز بناسکے۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے، آج محمد رضوان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز کے ساتھ دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا۔
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔