اچھا کھیلا کامران!بابراعظم بھی تعریف کئے بغیرنہ رہ سکے

Oct 16, 2024 | 11:39:AM
 اچھا کھیلا کامران!بابراعظم بھی تعریف کئے بغیرنہ رہ سکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے سابق کپتان بابراعظم بھی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنانےوالے کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایاگیاہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میچ میں 118 رنز کی اننگز کھیل کر ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بننے کا اعزازحاصل کرلیا۔

سالگرہ والے دن بابراعظم نے اپنے متبادل نوجوان بیٹر کامران غلام کی اننگز کی تعریف کی اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تعریفی اسٹوری شیئر کی،بابراعظم نے کامران غلام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا کھیلا کامران!

خیال رہے کہ مسلسل ناقص پرفارمنس اور 18 سے زائد اننگز کھیلنے کے باوجود ففٹی یا اس سے زائد اسکور نہ کرنے والے بابراعظم کو آرام کروایا گیا ہے تاکہ وہ ذہنی تناؤ سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔