عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانہ کورومانوی انداز میں سالگرہ کی مبارک باد 

میں اس دن سے مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں،انسٹاگرام پرپوسٹ

Oct 16, 2024 | 11:59:AM
عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانہ کورومانوی انداز میں سالگرہ کی مبارک باد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلوکارعاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں رومانوی انداز میں انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

عاطف اسلم نے 15 اکتوبر کو اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ اور فیملی کی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عاطف اسلم نے اپنی اور سارہ بھروانہ کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی ہے۔

 اسی پوسٹ میں عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ کی یونیفارم میں ملبوس کالج کے زمانے کی ایک تصویر بھی شامل کی، جس کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا کہ میں اس دن سے مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں،سالگرہ مبارک میری محبت۔

عاطف اسلم کی سارہ بھروانہ کے ساتھ مارچ 2013 ء کوشادی ہوئی تھی،ان کے ہاں 2014 میں پہلے بیٹے احد، 2019 میں دوسرے بیٹے آریان اور 2023 میں بیٹی حلیمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔