عمر عبداللّٰہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیرِاعلیٰ کا حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عمر عبداللّٰہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیرِاعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ریاستی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد کامیاب ہوا تھا، لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللّٰہ سے عہدے کا حلف لیا۔
لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللّٰہ سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی یہ تقریب شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوئی۔
عمر عبداللّٰہ نے دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے،اس سے قبل وہ 2009ء سے 2014ء تک کانگریس کے اتحاد سے وزیرِ اعلیٰ رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغان سرزمین کا دہشتگردی کیلئے استعمال روکنے میں عالمی برادری مدد کرے:وزیراعظم
مقبوضہ کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے 53 نشستیں حاصل کیں، 3 مراحل پر مشتمل انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو 42 اور کانگریس کو 6 نشستیں ملیں۔
4 آزاد امیدواروں اور اے اے پی کے واحد رکن نے بھی نیشنل کانفرنس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے یونین ٹریٹری قرار دیا تھا جبکہ نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کرنے کے لیے اتوار کو صدارتی راج بحال کیا گیا تھا۔