پریانکا چوپڑا کے شوہرنِک جوناس کنسرٹ کے دوران خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے

گلوکار کو پراگ میں اس وقت خطرے کا احساس ہوا جب ان کا لیزر لائٹ سے نشانہ لیاگیا

Oct 16, 2024 | 12:58:PM
پریانکا چوپڑا کے شوہرنِک جوناس کنسرٹ کے دوران خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نِک جوناس پراگ میں کنسرٹ کے دوران خود پر لیزر لائٹ دیکھ کر خوف زدہ ہوکر اسٹیج سے بھاگ گئے۔

گلوکار کو پراگ میں اپنے کنسرٹ کے دوران اس وقت سیکیورٹی خطرے کا احساس ہوا جب کسی شخص نے ان پر لیزر لائٹ سے نشانہ لیا جس سے نک جوناس اس قدر خوف کا شکار ہوئے کہ فوراً اسٹیج سے نیچے آگئے اوراپنی سیکیورٹی ٹیم کو الرٹ کردیا۔ 

واقعہ کے وقت نک جوناس کے ساتھ ان کے بھائی جو اور کیون بھی اسٹیج پر موجود تھے،جب نک جوناس اسٹیج سے نیچے  بھاگے تو دونوں بھائی اسٹیج پر ہی رہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے نک جوناس پر لیزرسے نشانہ لگانے والے شخص کو ڈھونڈ کر اسے فوری طور پر پنڈال سے نکال دیا، اس واقعہ کے باعث شو کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا تھا۔

گلوکار کے خوف زدہ ہوکر اسٹیج سے اترنے کی ویڈیو کو کئی فین پیجز پر شیئر کیا گیا ہے، ایک فین پیج نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ’’جوناس برادران کو آج رات پراگ میں اپنا شو مختصر وقت کے لیے روکنا پڑا، جب حاضرین میں سے کسی ایک نے نک کی طرف لیزر سے نشانہ لیا، اس شخص کو وہاں سے ہٹادیا اور شو دوبارہ جاری ہوا،مجھے خوشی ہے کہ نک اور باقی سب محفوظ ہیں۔‘‘