"گیم آف تھرونز" کا"آہنی تخت"10 لاکھ ڈالرمیں نیلام

ٹیلی ویژن سیریز میں یہ”آئرن تھرون“ حاصل کرنے کے لیےکئی جنگیں دکھائی گئی ہیں

Oct 16, 2024 | 14:41:PM

(ویب ڈیسک)معروف ٹیلی ویژن سیریز" گیم آف تھرونز" میں طاقت کا محور سمجھے جانے والی ”آئرن تھرون“ کی کرسی کو 1.49 ملین ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔

"گیم آف تھرونز" کے ”آئرن تھرون“ کی نیلامی کا انعقاد ہیریٹیج کی جانب سے کیا گیاجس میں دنیا بھر سے 4 ہزار 500 کے قریب بولی دہندگان نے حصہ لیا،چھ منٹ کی بولی کے بعد مالک سامنے آگیا تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ "آئرن تھرون" پلاسٹک سے بنی ایک کرسی ہے جسے نگینوں سے سجایا گیا ہے جبکہ اس پر مختلف تلواروں کو نصب کیا گیا ہے جو بادشاہ کی فتوحات ظاہر کرتی ہیں۔

ٹیلی ویژن سیریز "گیم آف تھرونز" جارج مارٹن کے افسانوی ناول "اے سوئنگ آف آئس اینڈ فائر" پر مبنی ہے ،اس کے 5 سیزن ایچ بی او پر نشر کیے جاچکے ہیں جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے، سیریز میں قدیم دور کی دنیا کو دکھایا گیا ہے جب کہ "گیم آف تھرونز" میں ”آئرن تھرون“ کی کرسی طاقت کا درجہ رکھتی ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے سیریز میں کئی جنگیں دکھائی گئی ہیں۔

نیلامی میں اس کے علاوہ فروخت ہونے والی قابل ذکر اشیاء میں جان سنو کی ولیرین سٹیل تلوار“لونگ کلا“ کے تین ورژن بھی شامل تھے جس کے ہیروں والے ورژن کی قیمت 400،000 ڈالر تھی،جونز نائٹز واچ کا مجموعہ 337،500 ڈالر میں فروخت ہوا۔

بولی میں مختلف مشہور پروپس،بشمول وائٹ واکر ڈسپلے کی تصویر اور ایک ڈریگن انڈہ ڈینیریس ٹارگیرین کوبھی پیش کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں