(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے بچی سے زیادتی کا پروپیگنڈا کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک جھوٹ کی داستان گھڑی گئی،پولیس کو رپورٹ ملی کہ ایک نجی کالج میں ریپ ہوا ،ایک بچی کا نام بھی لیا گیا،کہا گیا کہ 10 تاریخ کو یہ واقعہ ہوا،جس بچی کا انام لیا گیا وہ 2 تاریخ کو اسپتال میں داخل ہوئی،وہ بچی گری تھی جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھی۔
نیوز کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ میری اس بچی کی والدہ سے بات ہوئی انہوں نے کہا میری 5 اور بھی بچیاں ہیں، تحریک انصاف دہشتگرد جماعت ہے ، طلبہ کو گمراہ کرنے کی سازش کی گئی ،سازش کے پیچھےکون ہے سب جانتے ہیں ، تحریک انصاف نے اپنے منصوبے کیلئے بچوں کو استعمال کیا، بچی کے فوت ہونے کا پراپیگنڈہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی داستان گھڑی گئی، من گھڑت خبر کو ایشو بنایا گیا، مسئلے کے تمام حقائق جان کر آپ کے سامنے آئی ہوں، تمام حقائق آپ سب کے سامنے رکھوں گی۔ مریم نواز نے کہاکہ ہماری انتظامیہ اور پولیس کو ایک رپورٹ ملی کی پنجاب کے ایک نجی کالج میں ریپ کا واقعہ ہوا ہے، ایک سیکیورٹی گارڈ پر الزام لگا کہ وہ اس میں ملوث ہے جس پر انتظامیہ فوری حرکت میں آئی، اس دن سے آج تک ہم اس ریپ وکٹم کی تلاش میں ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 10 اکتوبر کو ایک بچی کا نام لیا گیا کہ وہ ریپ کی شکار ہوئی ہے لیکن وہ بچی 2 اکتوبر سے اسپتال میں داخل ہے، وہ بچی کہیں گری اور بری طرح زخمی ہونے کے بعد آئی سی یو میں داخل ہے۔ میری اس بچی کی والدہ سے رات بات ہوئی تو شدید صدمے کی حالت میں تھیں، ان کی اپنی کوئی سرجری ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں چاہیے، میری 5 بچیاں ہیں ان کی شادیاں بھی ہوں گی لہٰذا اس سازش کے کرداروں کو بے نقاب کرنا اور کیفر کردار تک پہچانا آپ کی ذمے داری ہے، اس والدہ کی درخواست پر آپ آج میڈیا پر دیکھ رہے ہیں۔