مُردوں کے ساتھ زندگی گزارنے والا ایک حیرت انگیز قبیلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لوگ اپنے مُردہ پیاروں کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں؟ انڈونیشیا کے سولاویسی پہاڑوں میں توراجن کمیونٹی ایک ایسا منفرد عمل کرتی ہے جو آپ کو حیران کردے گا۔
توراجن کمیونٹی اپنے مرنے والے عزیزوں کو بیمار سمجھتی ہے مردہ نہیں ان کے مطابق مرنے کے بعد بھی روح کا وجود ختم نہیں ہوتا اسی لیے وہ اپنے پیاروں کی لاشوں کو ممی بناتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال بالکل زندہ لوگوں کی طرح کرتے ہیں انہیں کھانا، پانی اور کپڑے بھی دیے جاتے ہیں۔
لاشوں کو فارمَلڈی ہائیڈ اور پانی کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ وہ بہترین حالت میں رہیں کیونکہ توراجن کے لوگ مانتے ہیں کہ ایک اچھی طرح محفوظ شدہ جسم خوش قسمتی لاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بریسٹ کینسر: بر وقت تشخیص، علاج، اور بچاؤ کی اہمیت
توراجن کے لوگ بچپن سے ہی موت کو زندگی کا حصہ سمجھنا سیکھتے ہیں اور اسے قبول کر کے آگے بڑھتے ہیں یہ ان کا فرض سمجھا جاتا ہے کہ وہ اپنے عزیزوں کو محفوظ رکھیں اور جب تک ممکن ہو ان کی دیکھ بھال کریں۔
اور اگر لاشیں دفن ہو جائیں تب بھی ’ماں نینے‘ نامی تہوار کے دوران انہیں قبروں سے نکالا جاتا ہے صاف کیا جاتا ہے اور نئے کپڑے پہنا کر گاؤں میں لایا جاتا ہے تاکہ انہیں پھر سے اپنے پیاروں کے ساتھ زندگی کا حصہ بنایا جا سکے۔