بالی ووڈ فلم "بھول بھلیاں3" کا ٹائٹل ٹریک ریلیز کردیا گیا

اداکارکارتک آریان کی جانب سے شیئرکی گئی گانے کی جھلک نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

Oct 16, 2024 | 16:15:PM
بالی ووڈ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم "بھول بھلیاں3" کا ٹائٹل ٹریک ریلیز کردیا گیا،جسےاب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اداکارکارتک آریان نے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی آنے والے فلم "بھول بھلیاں3" کے ٹائٹل گانے کی جھلک شیئرکی ہے،اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر فلم کے ٹائٹل ٹریک کی ریلیز کے بعد مداحوں کے ساتھ گانے کے بول گنگناتےہوئے پرجوش انداز میں ایک ویڈیو شیئر کی ۔

اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں بین الاقوامی گلوکار پٹ بل اورمشہور پنجابی گوکار دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا ہے۔

کارتک آریان کی جانب سے شیئرکی جانے والی گانے کی اس جھلک نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا ہے،گا نے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

فلم "بھول بھلیاں3" یکم نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔