گھوٹکی؛سابق ایم پی اے شہریار خان شر پر حملے کا مقدمہ درج،ایس ایچ او گرفتار

Oct 16, 2024 | 17:21:PM
گھوٹکی؛سابق ایم پی اے شہریار خان شر پر حملے کا مقدمہ درج،ایس ایچ او گرفتار
کیپشن: گرفتار ایس ایچ او شکور لاکھو،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر ظفر اللہ بھٹو)گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اےشہریار خان شرپرحملے کا مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او کو گرفتارکر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رونتی کچے میں سابق ایم پی پر قاتلانہ حملے اور ساتھی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ رونتی تھانہ پر  مقتول علی محمد شر کے بھائی ممتاز شر کی مدعیت درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں 19 افراد نامزد اور تین نامعلوم کے خلاف درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں دہشتگردی کے دفعات شامل کی گئی ہیں ،مقدمہ ایس ایچ او رونتی عبد الشکور لاکھو کو حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے، ایس ایچ او رونتی شکور لاکھو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے ارمانوں پر پانی پھر گیا