پنجاب اسمبلی کی 3قائمہ کمیٹیوں کا انتخاب مکمل ،چیئرپرسنز کے نام سامنے آگئے

Oct 16, 2024 | 17:41:PM

(راودلشاد) پنجاب اسمبلی کی مزید 3 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کےانتخاب کا عمل بھی مکمل ہوگیا، اسمبلی سیکٹریٹ نے منتخب اراکین  کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

 پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا انتخابی عمل مکمل ہو گیا ،رکن صوبائی اسمبلی ملک شہباز علی کھوکھر کو چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کامنتخب کرلیاگیا،سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے ملک شہباز علی کھوکھر کو نوٹیفکیشن دیا ۔
 ممبر صوبائی اسمبلی تاشفین صفدر  قائمہ کمیٹی برائے گورنمنٹ یقین دہانی(assurance) کی چیئر پرسن منتخب ہوئی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شازیہ عابد قائمہ کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کی چیئر پرسن منتخب ہوئیں،سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کو نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آئی ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس،تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا

مزیدخبریں