صوبہ ہزارہ تحریک کی خیبرپختونخواکا نام صرف پختونخوا رکھنے کی مخالفت ،اجلاس طلب

Oct 16, 2024 | 17:41:PM

(24نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے اپنے مسودہ میں خیبرپختونخوا کا نام  صرف پختونخوا رکھنے کی تجویزکی مخالفت میں صوبہ ہزارہ تحریک میدان میں آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک و رکن ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن سردار یوسف نے ہزارہ سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی و سینیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،ہزارہ سے 7 ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دینے یا نا دینے پر مشاورت ہوگی،صوبہ ہزارہ تحریک کا ہنگامی اجلاس آج شام اسلام آباد میں  چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار یوسف کی زیر صدارت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:3چھٹیوں کا اعلان

مزیدخبریں