اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ میں کیا گفتگو ہوئی ؟ وزارت خارجہ  کا اہم بیان آگیا 

Oct 16, 2024 | 18:06:PM
اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ میں کیا گفتگو ہوئی ؟ وزارت خارجہ  کا اہم بیان آگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیر معمولی ملاقات کے اس وقت دنیابھر میں چرچے ہیں لیکن وزارت خارجہ نے دونوں رہنماؤں کی گفتگو افشاں کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ظہرانے کے موقع پر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایک ساتھ بیٹھے اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے پر بات چیت ہوئی ، بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا ، وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کے لیے سیٹنگ اریجمنٹ تبدیل کیا ، بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستان کے نائب وزیراعظم کے درمیان گفتگو کو فی الحال افشا نہیں کیا جارہا ۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہولڈونگ روم اور لنچ ٹیبل پر تمام لیڈران کے درمیان بات چیت ہوئی، تمام لیڈران کی بات چیت میں پاکستانی وزیراعظم اور بھارتی وزیرخارجہ کی بھی بات چیت ہوئی ، یہ ایک غیر رسمی ملاقات اور مصاٖفحہ تھا۔