وفاقی کابینہ نے مزید5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی کابینہ نےمزید5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ سےچینی برآمد کرنےکی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
ذرائع کے مطابق قیمتیں مقررہ بینچ مارک سےبڑھنے پرچینی کی برآمد فوری منسوخ کی جائےگی،برآمد شوگرملزمالکان کی جانب سے پیداوار21نومبر سےشروع کرنے سےمشروط ہوگی،برآمد کیلئے چینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145.15 روپےمقرر ہے،بینچ مارک سےریٹیل قیمت بڑھنےپر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈکوچینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا،صوبائی حکومتوں کوچینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنےکا کہا گیا ہے،شوگر ملزمالکان چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 140روپےسے نہ بڑھنےکویقینی بنائیں گے،چینی برآمد کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک15روزبعد کی بنیادپرچینی کی برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کوآگاہ کرے گا،جون 2024 سےاب تک مجموعی طور پر7 لاکھ50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی ہے،اس سےقبل وفاقی حکومت ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے25 ستمبرکو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی،وفاقی حکومت نےجون میں ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:3چھٹیوں کا اعلان