(اشرف خان )معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات نا کافی ہو گئے، آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے باوجود ڈالر کی پرواز میں کمی نہ آسکی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر آج 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.74 روپے سے بڑھ کر 277.84 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو امریکی ڈالر 3 پیسے اضافے سے 279 روپے 28 پیسے پر پہنچ گیا ،یورو 2 پیسے کمی سے 303.55 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 1.10 روپے سستاہوکر 363.43 روپے ،یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.10 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخی ساز دن کا اختتام ہوا،100 انڈیکس 365 پوانٹس اضافے سے86 ہزار 205 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ،آج 26 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔