(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پررجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد کیا گیا ہے،اجلاس کے باعث 14 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک تمام عدالتیں بند رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر سماعت کا اختیار رکھتی ہے،علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو 12 اکتوبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا،جیل رولز اور ہائیکورٹ رولز کے تحت فیملی ممبران سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بہنوں سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے ۔
رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائر کردیا، رجسٹرار آفس نے کہاکہ درخواست گزار ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کرے ،درخواست پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں کی جا سکتی، عدالت نے ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کا درخواست کے قابل سماعت ہونے پراعتراض کو برقرار رکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں3چھٹیوں کا اعلان