مجوزہ آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم 

Oct 16, 2024 | 18:51:PM
مجوزہ آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )مجوزہ آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا آج کا اجلاس بے نتیجہ ختم  ، پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ڈرافت کیلئے مزید ایک دن کی مہلت مانگ لی ۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی چیئرمین شپ میں بننے والی خصوصی کمیٹی نے ن لیگ،پیپلزپارٹی،جے یو آئی اور اے این پی کے مجوزہ ڈرافٹ یکجا کرلیے،مشترکا مجوزہ ڈرافٹ آج رات لاہورمیں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پیش کیا جائےگا،صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ  نے کہا کہ خصوصی کمیٹی نے آج چار جماعتوں کے ڈرافٹ کو یکجا کیا ہے،بی این پی اوربلوچستان عوامی پارٹی نے بھی اپنے ڈرافٹ دیے ہیں،پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامرڈوگرنے رابطہ کیا اوراجلاس ملتوی کرنےکا کہا،عامرڈوگر نے کہا کہ ہم آئینی ترمیم پر آج اپنا اجلاس کررہے ہیں،ہمیں ایک دن کا وقت دیا جائے،خصوصی کمیٹی کااجلاس پی ٹی آئی کی درخواست پرکل تک ملتوی کیا گیا ہے۔