پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی 

Oct 16, 2024 | 19:12:PM

(روزینہ علی)گرمی ہے کہ جانے کا نام نہیں لے رہی البتہ رت  ضرور بدل رہی ہے ،  اب دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونا شروع ہو گئی ہیں ایسے میں محخمہ موسمیات نے ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی بھی پیشگوئی کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے خیبرپختونخوا  کا موسم بھی قدرے معتدل رہنے کا امکان ہے البتہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ، چترال ، دیر، سوات، شا نگلہ، بٹگرام، بو نیر ، کوہستان ،باجوڑ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔

پنجاب  کی اگر بات کریں تو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان  ہے  تاہم مری ، گلیات اورگردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، سندھ   کے موسم  کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ 41، چھوراور سکرنڈ میں 40ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں