بیوی سے محبت لیکن کرکٹ سے عشق، شادی کے چوتھے روز فاسٹ بولر کھیلنے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اولی سٹون نے اپنی شادی کے چوتھے دن ہی ملتان میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیا ہے، سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنی شادی کی وجہ سے انگلش فاسٹ بولر نے چھٹیاں لے کر انگلینڈ کا سفر کیا تھا، اولی سٹون نے جیسیکا نامی خاتون سے شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز کرکٹر اور فوٹوگرافروں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں،اب اولی سٹون پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے لیے انہوں نے ملتان میں ٹیم کو دوبارہ شامل کر لیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، اور اولی سٹون کی واپسی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے،ان کی شمولیت سے بولنگ لائن میں مزید قوت آ جائے گی جو کہ سیریز میں کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیااوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام