(24 نیوز )پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی دو مقبول موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑے اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔
سوزکی موٹرسائیکلوں کے دو ماڈلز ”جی ڈی 110 ایس“ اور ”جی ایس 150“ کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 15 اکتوبر 2024 سے ہوگا،کمپنی نے اپنے ڈیلرز اور شو روم مالکان کو 15 اکتوبر کو جاری کردہ ایک خط کے ذریعے اس اضافہ سے مطلع کیا،خط کے مطابق سوزوکی ”جی ڈی 110 ایس“ کی نئی قیمت 7 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ پہلے 3 لاکھ 52 ہزار روپے تھی ،اسی طرح، سوزوکی ”جی ایس 150“ کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اس اضافے میں موٹر سائیکل کی فیکٹری قیمت اور فریٹ چارجز شامل ہیں جو ڈیلرشپ تک پہنچنے پر لاگو ہوتے ہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ ’قیمتیں بغیر کسی نوٹس کے تبدیل کی جا سکتی ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈیلیوری کے وقت قیمت کا اطلاق ہوگا۔ کسی بھی حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر ہوگا۔‘