نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کردی،نئی سروس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل حل ہوگئی، نادرا کی جانب سے بائیکر سروس متعارف کرا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نئی سروس کے ذریعے شہری نادرا آفس جائے بغیر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈزکے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنے گھر یا دفتر میں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی یہ سروس ابھی صرف راولپنڈی اور اسلام آباد میں دستیاب ہے، تاہم نادرا جلد ہی اسے دوسرے شہروں تک پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔شہری نادرا کو 1777 پر کال کریں ، 1 دبا کر اختیارات کا انتخاب کریں، پھر سروس کے نمائندے سے بات کرکے تفصیلات شیئر کرنے کے بعد (جیسے کہ نئے سی این آئی سی کے لیے درخواست دینا یا ذاتی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا) آپ ملاقات کا وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ایک بار جب آپ کا شناختی کارڈ یا دوسری دستاویز تیار ہو جائے گی، نادرا اسے آپ کی دہلیز پر پہنچا دے گا، آفس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کا نام پختونخوا رکھنے کی تجویز،ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے مخالفت کردی