(اویس کیانی) مجوزہ آئینی ترامیم پر وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل دوپہر 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے ،کل بلایا گیا کابینہ اجلاس ملتوی کئے جانے سے وزرا کو آگاہ کردیا گیا، اجلاس کے نئے شیڈول سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا ، اجلاس کل دوپہر ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔
دوسری جانب سینیٹ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس طلب کیا گیا ہے ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ،سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں،سینیٹ اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی جائیں گی ،سینیٹ اجلاس میں نیشنل فارنزک ایجنسی بل 2024 بھی ایجنڈے میں شامل ،ڈپوزٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 بھی ایجنڈے میں شامل ،بل سینیٹر میاں محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کیا جائے گا،اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی بل 2025 بھی ایجنڈے میں شامل ہے،سینیٹ اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔