(24 نیوز )مجوزہ آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینا ہے یا نہیں اس سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی ۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کامران ٹیسوری کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں ایم کیو ایم اراکین نے تحفظات کے انبار لگا دئیے ،ایم کیو ایم قیادت، گورنر سندھ اور اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا ،گورنر سندھ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں اراکین اسمبلی سے آئینی ترمیم کی حمایت یا مخالفت پر رائے طلب کی گئی ، اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کا آئینی ترمیمی پیکج کی منظوری کیلئے حمایت یا مخالفت کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے پوچھا کہ آئینی ترمیمی پیکج سے شہری سندھ بلخصوص کراچی اور حیدرآباد کے عوام کا کیا فائدہ ہوگا؟عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں اور بڑی سیاسی جماعتوں کا اپنے سیاسی مسائل حل کرنے پر زور ہے،سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور انکے مسائل حل کرنے میں کوئی سنجیدہ نظر نہیں آتا،اراکین اسمبلی نے کہا کہ اپنے سیاسی فیصلوں میں سندھ کے عوام کی بہتری اور مسائل سب سے آگے رکھنا ہونگے،آئینی ترمیمی پیکج کے حوالے سے دو بڑی سیاسی جماعتوں کے طرز عمل پر غور کر رہے ہیں، ایم کیو ای قیادت نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے مزید ملاقاتوں کے بعد اپنا فیصلہ کریں گے۔