رکشاکی ضرورت؟عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے پاکستان سے مدد طلب کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لندن میں فلم کیلئے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے،جمائما نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اگلے ہفتے منگل اور جمعے کو فلم کی شُوٹنگ کے دوران پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت ہوگی،انہوں نے لکھا کہ اگر کوئی اس تناظر میں ان کی مدد کردے، کسی کی اگر کسی ایسے شخص سے جان پہچان ہو تو وہ انہیں بتائے۔
British Pakistanis of Twitter: We are looking for a Pakistani style rickshaw in London for filming - Tuesday and Friday next week. Anyone know anyone who’s got one?
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) September 15, 2021
واضح رہے کہ جواب میں ایک پاکستانی صارف احتشام الحق نے ان کے مطلوبہ رکشے سے متعلق معلومات دیں جس کے جواب میں جمائما نے ان سے رابطے کیلئے کہا،احتشام الحق نے اپنا ای میل ایڈریس دیتے ہوئے واٹس ایپ نمبر سرِعام دینے سے معذرت کی، جمائما نے ای میل ایڈریس پر ہی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے،فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا،ایک رپورٹ کے مطابق فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی،اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: خوشخبری۔۔۔اب شہری تفریح کے لئےخلا میں جائینگے