پٹرول پھر مہنگا۔۔ خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟:بلاول

Sep 16, 2021 | 10:23:AM

(24نیوز) چیئرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا۔

چیئر مین  پیپلزپاڑٹی  بلاول بھٹو    کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہوگیا، خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟ ، پٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کا  کہنا ہے کہ ڈالر اور پٹرول جب تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گے تو ہر شے عوام کی دسترس سے دور ہوتی چلی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجارہے ہیں۔  بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟  سستا پٹرول فراہم کرنے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کررہے ہیں،  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع ہونے والے اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑادے گی۔
 یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔66 افراد جاں بحق۔۔ 3012 نئے کیس رپورٹ
 

مزیدخبریں